24 مئی 2025 - 14:42
حمزہ شرقی میں سمر قرآنی کورسز کا آغاز اور ہزار سے زیادہ طلباء کی شرکت + تصاویر

موسم گرما کی چھٹیوں کو دینی وقرآنی حوالے سے ثمر آور بنانے کے لیے ان کورسز کا اہتمام قرآن انسٹی ٹیوٹ حمزہ شرقی برانچ نے کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن علمی کمپلکس نے دیوانیہ کے نواحی شہر حمزہ شرقی میں سمر قرآنی کورسز کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے، جس میں ایک ہزار سے زائد طلباء شریک ہو رہے ہیں۔

اس حوالے سے انسٹی ٹیوٹ کے مقامی عملے کے رکن بہاء تمیمی نے بتایا: اس سال کے سمر قرآنی کورسز مشرقی حمزہ کے مختلف علاقوں میں واقع 37 مساجد و حسینیات میں منعقد کیے جا رہے ہیں، جن میں تدریس کے فرائض 37 جید اساتذہ انجام دے رہے ہیں، جبکہ 7 سے 16 سال کی عمر کے شریک طلباء کی مجموعی تعداد 1135 ہے۔
انہوں نے مزید بتایا: اسی طرز کے کورسز دیوانیہ کے دیگر علاقوں میں بھی جاری ہیں جن کی تفصیل یہ ہے: سدیر میں جاری 10 کورسز میں 300 طلباء، شنافیہ میں جاری 6 کورسز میں 180 طلباء، اور بسامیہ میں 2 کورسز میں 60 طلباء ان دینی وقرآنی کوسز سے مستفید ہو رہے ہیں۔
تمیمی کے مطابق: ان تمام کورسز کی مجموعی تعداد 55 ہے، جن میں کل 1675 طلباء شریک ہیں۔ ان کورسز میں طلباء کو صحیح قرائت، حفظ قرآن، فقہ، عقائد، اخلاقیات اور سیرت اہل بیت(ع) جیسے اہم دینی مضامین پڑھائے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ قرآن علمی کمپلکس نے ان سمر کورسز کے لیے ایک مربوط اور علمی نصاب تیار کیا ہے، جس کا مقصد نئی نسل کے فارغ اوقات کو مفید علمی و تربیتی سرگرمیوں سے پُر کرنا اور ایک ایسے نیک سیرت، قرآن دوست اور اسلامی تعلیمات پر گامزن نوجوان معاشرے کی تشکیل ہے جو اہل بیت علیہم السلام کے افکار پر استوار ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha